لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بھارتی گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ ہے،مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک جاپہنچا، ایک جھوٹ مودی حکومت بولتی ہے آگے 100جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاگودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا مگر پاکستان کے تمام شہر محفوظ ، معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت ، گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، پاکستان کے شہر کے قریب بھی پھٹکنا بھارت کی ناتمام خواہش ہے جو تا قیامت ناتمام رہے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ، مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے، بھارت نے 1965 میں لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا پھر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑااب پھر بھارتی فورسز ذلت آمیز شکست کھارہی ہیں۔
گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ ،مودی کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے،عظمیٰ بخاری

















