اسلام آباد :(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے جنگ ہونے پر رضا کار دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوﺅں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، دشمن کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاک فوج نے بہترین دفاع کیا، بھارت اسرائیلی اسلحہ استعمال کر رہا ہے، سفارتی اقدامات سے متعلق مطمئن نہیں، سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاملکی دفاع میں مدارس کے طلبا صف اول میں کھڑے ہیں،انصارالاسلام کا دستہ بھی موجود ہے، پاک فوج بہادری سے دشمن کا مقابلہ کررہی ہے، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے، جنگ میں پھول نہیں بکھیرے جاتے،پورے ملک کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یوآئی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاپی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے وہ بھی ملک کےلئے لڑنے کی بات کرتے ہیں،میں سیاسی بندہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو جیل رکھنا ٹھیک نہیں ،امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کا اپنی پوزیشن واضح نہ کرنا ظاہر ہے ریاستی دہشتگردی کو فروغ دیاجارہاہے،امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا، 60 ہزار انسانوں کے قتل عام پر امریکہ خاموش ہے اور وہ اسرائیل کو حق بجانب سمجھتا ہے، امریکہ اپنا مفاد دیکھے گا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔
فضل الرحمن کی جنگ ہونے پر رضا کار دینے کی پیشکش

















