لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا،ملک دشمن ٹولے سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے،نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کےخلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہایہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کیا کروں، جنگ کرلوں؟،پی ٹی آئی کا ہر وقت ملک سے بائیکاٹ وطیرہ بن چکا یہ لوگ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے، ہر فورم ،سطح پر گھٹیا حرکتیں معمول بن گئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کارویہ نہایت افسوسناک ،قابل مذمت ہے،قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی و سنجیدگی کی ضرورت ہے لیکن افسوس تحریک انصاف کا طرز عمل بالکل برعکس ہے۔
بائیکاٹ معمول، پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا،عظمیٰ بخاری

















