اسلام آباد:(بیورورپورٹ) انکم ٹیکس آرڈیننس نامنظور،واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا،تاجربرادری نے دھمکی دےدی۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے نئے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈیننس کو واپس لے،کاروباری طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں نہ ہی کوئی وصول کررہا ہے،فیلڈ افسروں کے اختیارات میں اضافے سے کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا، کسی کو تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے،انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر یں گے۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیتے ہوئے کہاتاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے، کرپشن کا بازار گرم کرنے کےلئے ٹیکس افسروں کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیا،ملکی معیشت تباہ کرنے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کچے کے ڈاکووں کے بعد پکے کے ڈاکوﺅں نے تاجروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی تیاری کر لی، تاجروں کا اتحاد و اتفاق حکومت و ایف بی آر کو ظالمانہ اقدامات سے باز کرے گا۔
انکم ٹیکس آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا،تاجر وں کااعلان

















