وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کردی،پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا،بلاول
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ،سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ اقدام جنگ سمجھا جائےگا،وزیر اعظم کہہ چکے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا اور آگے بڑھ چکا ،ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے پاکستان کا دہشتگرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاپاکستان کومقبوضہ کشمیرمیں دہشتگرد حملے یا ایل اوسی پرفائرنگ شروع کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے،حکومت کہہ چکی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو جوابی طور پر بھارت کےخلاف روکیںاگر بھارتی حکومت پاکستان کےخلاف پانی کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تومطلب اعلان جنگ ہو گا۔

















