پاکستان کی پہلی تیز ترینپہلی بلٹ ٹرین چلانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

لاہور: (اپنے رپورٹر سے،اپنے نمائندے سے) لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا۔

مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیز یبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کےلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیراعلیٰ شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا دیا، مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی،سینئر صوبائی وزیر نے کہاوزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے،بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز ،مریم عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کریں گے۔