موسمیاتی تبدیلیوں سنگین خطرہ اور بقا کےلئے چیلنج ہیں،سینیٹر اورنگزیب

واشنگٹن: (بیورورپورٹ)وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہاہے موسمیاتی تبدیلیوں سنگین خطرہ اور بقا کےلئے چیلنج ہیں۔

واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹراورنگزیب نے کہاایف آر ایل ڈی کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں بشمول شدید موسمی واقعات یا آہستگی سے رونما ہونے والی تباہ کاریوں کےخلاف ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے،فنڈ کو سادہ اور موثر اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے، کم ترقی یافتہ اور ماحولیاتی طور پر کمزور ممالک کو فنڈز کے حصول میں پہلے کی طرح مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔