راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) قوم کو جمہوریت پر یقین دلانے کی ضرورت ہے،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
9صفحات پر مشتمل ”آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ“کے عنوان سے خط سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے تحریر کیا،خط میںمقدمات،گرفتاریوں ،ملاقاتوں میں رکاوٹوں سمیت دیگر معاملات کاحوالہ بھی شامل ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا قوم کو جمہوریت پر یقین دلانے کی ضرورت ہے، سارے حقائق آپ سے کارروائی کا تقاضا کرتے ،سب ملکر ہی زخم بھر سکتے ہیں، مجھے ،بشریٰ کو قید میں رکھنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔
عمران خان نے اپنے خلاف 200 سے زائد کیسز ،شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمودالرشید اور اعجاز چودھری کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا4ماہ میں صرف 2 بار بیٹوں سے کال پر بات کی، بشریٰ سے ملاقات کرائی گئی نہ اخبار ملتا، کئی دن چھوٹے سے سیل میں رکھا جاتا ہے،جیل ٹرائل کی سماعت نہ ہونے کے باعث اہلخانہ اور وکلا کیساتھ ملاقات نہیں ہوئی، فہرست کے مطابق وکلا کی ملاقات نہیں کرائی جاتی،آئینی بنچ کو فوجی عدالتوں، مخصوص نشستوں کے کیس پر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ،بانی پی ٹی آئی نے خط میں8 فروری کے عام انتخابات، 26 نومبر ریلی اور 26 ویں آئینی ترمیم کا بھی ذکر کیا ۔
قوم کو جمہوریت پر یقین دلانے کی ضرورت ہے،عمران خان کاچیف جسٹس کو خط

















