واشنگٹن: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے امریکہ کےساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی سرکاری وفد واشنگٹن جائے گا،ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بات چیت جا ری ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان امریکہ سے مزید کپاس ،سویا بین خریدنے کا خواہشمند ہے،غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کےلئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں،امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاخصوصی طور پر کان کنی ،معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے،ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کےلئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاو¿ کے چکر سے نکالنا نصب العین ،حکومت ملک کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
دریں اثنا سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی،سٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر ،پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ اور معدنیات شعبے میں امریکہ کےساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانےوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
سینیٹر اورنگزیب عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملے،کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا،امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات ،رہنماو¿ں سے ظہرانے پر ملاقات کی، پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا،نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو ،امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی،تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا،ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے کہا وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے،آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا، منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے وفاق کو مزید 800ارب خرچ کرنا تھے اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کئے جاسکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















