راولپنڈی،کراچی:(بیورورپورٹ)9مئی،احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 16رہنماﺅں،کارکنوں کی ضمانت خارج، 46 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا ملزم 4ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں،عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ملزموں نے ناجائز استعمال کیا،پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے ،عدالت نے ضمانت عدم پیروری پر خارج کردی۔
ضمانت خارج ہونے والوں میں سابق صوبائی راجہ بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ، جاوید کوثر، شہباز احمد، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید جبکہ صحافی سمیع ابراہیم کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی تاہم حلیم عادل شیخ،فردوس شمیم نقوی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں،کارکنوں کی ضمانت خارج، 46 ملزموں پر فرد جرم عائد

















