کینال منصوبے کےخلاف متحد ، پیچھے ہٹنے والے نہیں ،مرادعلی شاہ

سیہون، بھان سعید آباد:(مشرق نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے نہروں کے منصوبے کےخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاسندھ کے عوام منصوبے کےخلاف متحد اور سراپا احتجاج ہیں،عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دےدیاپیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاوس میں پہلے ہی واضح کر چکے کینالز کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔