کراچی(بیورورپورٹ)فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ،تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی،تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری اور دیگر تاجر رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے،تاجروں اور عوام سے اپیل ہے اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں،تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا فلسطینی ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، اسرائیلی قبلہ اول کی حرمت کو نقصان پہنچ رہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں ۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،تاجر برادری کا26اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان



















