کاروباری اعتماد بحال،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کاروباری اعتماد بحال،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں41 فیصد اضافہ ہوا ،سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک جاپہنچی،توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں فروغ کا ثبوت ہیں، معاشی استحکام کےلئے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ۔

ایس آئی ایف سی کا سنگل ونڈو ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری ، بین الوزارتی روابط میں نمایاں بہتری کا سبب بنا،رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام کی بدولت 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئندہے،سعودی کمپنی ارامکو ایشیا کی جانب سے جی او پٹرولیم میں 40 فیصد ، مصری کمپنی ایم این ٹی ہیلن کے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک کے حصول کے باعث موثر غیر ملکی سرمایہ کاری کو تقویت ملی ، ٹوٹل پارکو میں 50 فیصد اور شیل پاکستان میں 77 فیصد سے زائد حصص کی غیر ملکی خریداری، خلیجی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

فن ٹیک کے تحت بازار ٹیکنالوجیز کو 100 ملین ڈالر فنڈنگ، پاکستانی سٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں،نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ،ڈی پی ورلڈ کا مشترکہ منصوبہ بھی پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ایس آئی ایف سی کی بھر پور کاوشوں کے باعث منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیاگیا،فورم میں پالیسی اصلاحات پر تبادلہ خیال، متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور نئی شراکت داریوں کا آغاز ہونے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔