32070آسامیاں ختم،31 ارب کی بچت ہو گی،سیکرٹری کابینہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سیکرٹر ی کابینہ نے کہاہے رائٹ سائزنگ اقدام کے تحت 32070آسامیاں ختم،آئندہ مالی سال 31 ارب کی بچت ہو گی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے رائٹ سائزنگ اقدام کے پلان پر اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا مستقبل میں مزید 7 ہزار 724 آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئیں۔

سیکرٹری کابینہ نے کہا مزید آسامیاں ختم کرنے سے بھی 6 ارب کی اضافی بچت ہو گی، رائٹ سائزنگ اقدام کے علاوہ اداروں کی ایفیشنسی اور ورکنگ کو بہتر کرنا ہو گا،کمیٹی ممبر انوشہ رحمن نے کہا حکومت نے ملازمتوں کو ختم کر کے وزرا کی تعداد میں دگنا اضافہ کر دیا، آئی ٹی منسٹری کے 18 میں سے 12 ادارے کوئی کام نہیں کرتے۔