اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معاشی بہتری پر مہر ثبت،فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی،معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دےدیا۔
ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بڑھا کربی مائنس ،مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ،فچ کے مطابق اقدام بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے،پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ،فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا،پاکستان کا موڈیز،ایس اینڈ پی آوٹ لک بھی مستحکم ہے، پیشرفت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے اشارے ہیں،پاکستان کے معاشی چیلنجز بدستور موجود ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی و اقوام عالم کے پاکستانی معیشت پراعتماد کا مظہر ہے،فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا انتہائی خوش آئند ہے،معیشت میں مزید بہتری کےلئے حکومت انتھک محنت کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا فچ کے اقدامات سے حکومتی معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی،پیشرفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری، تجارت، روزگار کے مواقع میں اضافہ، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے،حکومت اصلاحات ،معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی، آنے والے وقتوں میں معیشت میں مزید بہتری ،استحکام آئے گا، آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















