اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرول ،ڈیزل پر 5 روپے لٹر کاربن لیوی عائد ہونے کاامکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری و دیگر معاملات پر پاکستانی حکام ، آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے درمیان مذاکرات کاپیرسے آغاز متوقع ہے،آئی ایم ایف ٹیم سے متعدد نئے اقدامات و ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہو گی،مذاکرات میں وزارت خزانہ ،ایف بی آر حکام شرکت کریں گے،نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ٹیکس مراعات پر حتمی فیصلہ ہوگا۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلئے پٹرول،ڈیزل پر 5 روپے لٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے، اگر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا تو فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا،نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ بھی کیے جانے کا امکان ہے، الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت دی جائےں گی۔
پٹرول ،ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان

















