پشاور:(بیورورپورٹ)ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے یونٹ ہے، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اصل اعداد و شمار سامنے رکھے دئیے۔
مزمل اسلم نے کہا ایک طرف اعلان گھریلو صارفین کےلئے بجلی 7.41 روپے فی یونٹ کم کر دی گئی جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے، مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہادوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے دور میں جب تیل 124 ڈالر فی بیرل تھا بجلی ٹیکس سمیت 25 روپے فی یونٹ تھی اور آج بجلی کی قیمت 65 روپے فی یونٹ ہے، وزیر اعظم بتائیں کیا 25 روپے سے قیمت میں کمی کی یا پھر 65 روپے سے؟،قبل ازیںمزمل اسلم نے کہا ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بجلی 6 روپے یونٹ ہے: مزمل اسلم

















