ججز احکامات پر عملدرآمد نہیں کراسکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد،راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقاتوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ ، شعیب شاہین و دیگر نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا ،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت جیل حکام و دیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

ادھراڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ رعمر ایوب نے کہاعمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں،ججز اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کراسکتے تواستعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں۔

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا عدالتی فیصلے کوئی معنی نہیں رکھتے، جہاں عدالتی فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جائے وہ ملک نہیں کہلا سکتا،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں،حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، استعفے پر افسوس ہوا، پارٹی میں گروپ بندیوں کی بات درست نہیں۔