گنڈا پور،بیرسٹر سیف نے عمران کو منا لیا، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)گنڈا پور،بیرسٹر سیف نے منا لیا،عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دےدی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف نے ملاقات کی، عمران خان نے نیم رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت دےدی۔

کانفرنس روم میں ہونےوالی ملاقات اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی ،سیاسی صورتحال ، پارٹی امورسمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی جارحانہ پالیسی کی جانب بھی توجہ دلائی،وزیراعلیٰ کے پی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے۔