پردیسیوں کی واپسی ،ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم،من مانے کرائے کی وصولی

لاہور:( شوکت مروت )پردیسیوں کی واپسی ،ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم،من مانے کرائے کی وصولی،عید پیاروں کےساتھ منانے کی خواہش رکھنے والے لٹنے پرمجبور ہوگئے۔

فیملیوں کےساتھ رہنے والوں نے رش سے بچنے کےلئے آبائی علاقوں کو واپسی شروع کر دی ،بس سٹینڈز ،ریلوے سٹیشن پر غیر معمولی رش دیکھا جارہا ہے،پردیسیوں کا رش بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا بھی متحر ک ہوگیااور من مانے کرائے کی وصولی شروع کردی، ٹرانسپورٹ کی مصنوعی قلت پیداکرکے منہ مانگے کرائے وصول کرنا معمول بن گیا۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے فوری نوٹس لیکرکریک ڈاﺅن کا مطالبہ کردیا۔