پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان پرجلسے کیلئے درخواست دائر کر دی

لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی،متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا،فیصلے سے درخواست گزار کو علم نہیں تھا، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے سست روی کی وجہ سے 22 مارچ کو جلسہ نہیں کرسکے،درخواست میں استدعا کی گئی عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔