پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے امریکی ایوی ایشن ٹیم کی آئندہ ماہ آمد

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلیئرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کےلئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ۔