پشاور،راولپنڈی :(بیورورپورٹ) کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال،جعفر ایکسپریس 16 روز بعد پشاور سے رواں دواں،پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے بعد جمعہ کی شام کوئٹہ پہنچے گی،جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش تھی جعفر ایکسپریس کی سروس کوئٹہ کیلئے بحال کی جائے اور اب ٹرین پشاور سے روانہ ہو چکی ہے،امیر مقام نے کہا غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل اٹل ہے۔
ادھر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرصحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ایم ایل ون معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں لیکن پہلے ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا، بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی،بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال،جعفر ایکسپریس چل پڑی

















