دہشتگردوں سے رعایت نہیں ، حکومت آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا لیکن ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کےلئے آپریشن کر سکتی ہے،نہیں ہو سکتا دہشتگرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عرفان صدیقی نے کہاعلی امین گنڈاپور افغانستان کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی دہشتگردوں کا اڈہ ، پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں،خدانخواستہ مغربی سرحد پر کوئی مہم جوئی ہو جائے تو کیا مسلح افواج گنڈا پور سے اجازت کا انتظار کرتی رہیں گی،عمران خان کی جانب سے بسائے گئے دہشتگرد بڑا مسئلہ بن گئے،ہارڈ سٹیٹ کا مطلب ہے ریاست پر حملہ آور اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والوں کےساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائےگا ،کوئی رعایت نہیں ہوگی۔