اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کورواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ مختلف ممالک اور بینکوں سے 4.9 ارب ڈالر مالی معاونت ملی،اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے جون 19.2 ارب ڈالر بیرونی فنڈنگ کا ہدف ہے، جولائی سے فروری امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے فروری امداد دینے والے ملکوں سے 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا،جولائی سے فروری فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری چین 99 ملین ڈالر، امریکہ نے 40 ملین ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے 12.3 ملین ڈالر فراہم کئے
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے 1.09 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر ملے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا،جولائی سے فروری عالمی بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، چین کے بینکوں نے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔
پاکستان کو8ماہ کے دوران 4.9 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت

















