لاہور:(اپنے نمائندے سے )جماعت اسلامی کاغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا،ریلیوں،مظاہروں میںہزاروں افراد نے شرکت کی،امریکہ، اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر شریک ہے، آرمی چیف کو فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینا چاہئے اور اسلام آباد میں دنیا کے فوجی سربراہوں کا اجلاس بلاکر پیغام دینا چاہئے اگر تم آگے بڑھے تو ہم بھی آگے بڑھیں گے،پاکستان کے کچھ صحافی پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل گئے ہیں، حکومت اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کرے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہااگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ایک قدم بھی بڑھایا تو قدم توڑ دیں گے اور عبرت کا نشان بن جائیں گے،مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، کیا مسلم دنیا کے پاس ٹینک یا میزائل ختم ہوگئے ،حکمرانوں نے فلسطینیوں کےلئے کردار ادا نہ کیا تو پھر اگلا مارچ سفارتخانہ کے اندر ہوگا، وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں اسرائیل دہشتگردی کی تازہ لہر میں بچوں کو شہید کررہا ہے تو شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا ؟۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاشہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں اسرائیلی دہشت گردی پر مشترکہ اعلامیہ جاری کریں، ایٹم بم صرف پاکستان نہیں پوری امت کا ہے، ن لیگ یا پیپلزپارٹی سب سے کہتا ہوں سامنے آکر امریکہ و اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرو۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے روکدیا
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی

















