لاہور:(کورٹ رپورٹر) حکومت نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
ڈی سی لاہورکی رپورٹ میں کہا گیا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حال ہی میں ملک میںبنوں کینٹ پر حملہ، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردی سمیت دیگر واقعات ہوئے ،مخصوص تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا فتنہ الخوارج نے 76 دہشت گرد ٹرینڈ کیے جو پاکستان میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

















