اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارلیمنٹ کی راہداری میں خوشگوار انداز میں ملاقات ، ایک دوسرے سے مصافحہ ،قہقہے بھی لگائے۔
صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماوں سے سوال کیا گیا اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلئے بھی اکھٹے ہوں، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟۔
خواجہ آصف نے جواب دیا ضرور ہونا چاہیے، کوئی شک نہیں، خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا آپ کہہ رہے ہیں کوریڈور میں بھی نہیں ملیں،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشتگردی کےخلاف اتفاق ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف ،بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات،مصافحہ ،قہقہے

















