قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہادہشت گردی کےخلاف جنگ میں 93 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکیں، پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں، کچھ ناعاقبت اندیش ملک دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ اور مایوس کن تھا، دشمن چاہتا ہے ملک میں دیرینہ استحکام نہ آئے، دہشت گردی کا شکار صرف مسلمان ممالک ہو رہے ہیں۔