افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ،پاکستان میں لگی آگ دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے،سپیکر

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ،پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے۔

سردار ایاز صادق سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان میں ہونےوالی قانون سازی،اہم قومی علاقائی اور عالمی امور پر طلباءکو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاپاکستان کو دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ، پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ،پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کےخلاف شواہد دے چکا ، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیںگے ،دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید ترین اسلحہ استعمال کررہے ہیں،معاملہ متعدد مواقع پر اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا،دنیا کونوٹس لینا ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے کہاپاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ، قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے، پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے،سپیکر نے کہا اپوزیشن نے صرف پوائنٹ سکورنگ کی ،ایک بار بھی عوامی اور ملکی مسائل پر بات نہیں کی گئی۔