اہداف کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں،عقیل ملک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف افغانستا ن میں بھی کارروائی کاعندیہ دےدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ملکی سلامتی ترجیح ہے،پوری قوم اور سکیورٹی ادارے متحد ہیں،ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اگر دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں افغانستان جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے،بلوچستان میں دہشتگردوں سے بات چیت کا وقت گزر چکا اب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔