40 ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ، بیماریوں کی تشخیص، مفت علاج کا حکم

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات،پنجاب بھر میں 40 ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی، وزیراعلیٰ نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا، پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کےلئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا، مریم نوازنے خصوصی افرادروزگار پروگرام کی منظوری دےدی، سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے، سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،وزیراعلیٰ نے عیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم ،سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دےدی،سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورایس ایم یو کو سپیشل بچوں کے والدین سے مسلسل رابطوں کا حکم دیا،سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں مزید کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی،مریم نوازکی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی،سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آٹ سورس کرنے کا حکم دیا، سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،سپیشل بچوں کے داخلے یقینی بنانے کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم بھی شروع کی جائےگی،معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق جبین نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، مریم نواز نے کہا سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے،خصوصی بچوں کا خیال رکھنا فلاحی ریاست کا فرض اولین ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سپیشل ہیروز کو 6گولڈ میڈل سمیت 11میڈلز جیتنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سپیشل ایتھلیٹس کی کامیابی پوری قوم کےلئے فخر کا لمحہ ہے اور ہمت اور لگن کا پیغام بھی، سپیشل ہیروز نے ثابت کر دیا محنت، حوصلہ اور عزم کے سامنیکوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی، قومی پرچم عالمی میدان میں بلند کرنے والے سپیشل کھلاڑی قوم کے ہیروز ہیں،پنجاب حکومت سپیشل کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔