لاہور:(سٹاف رپورٹر)صدر زرداری کی لاہور آمد ،پی ایچ اے انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے مطابق صدر آصف زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر لگائے تمام بینرز اتارے گئے،پی ایچ اے اہلکاروں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی، کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے۔
ادھر ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کا لاہورمیں2دن قیام متوقع ہے،نواب شہزاد کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر افطار ڈنر میں شرکت کریں گے،پنجاب کی قیادت صدر کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ دے گی۔
صدر زرداری کی لاہور آمد، انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیئے

















