پنجاب کابینہ میں تمام اتحادی جماعتوں کو شامل کرنے کاپلان

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب کابینہ میں تمام اتحادی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے بعد استحکام پاکستان پارٹی ،پی پی کو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں،نئے وزرا کے ناموں کی فہرست نواز شریف کے پاس موجود ہے ،پیپلز پارٹی سے حتمی بات چیت کے بعدپیشرفت کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا پیپلز پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی اور 3وزارتیں مانگ لیں،ن لیگ 2وزارتیں دینے پر آمادہ ہے،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی منظوری سے مشروط ہے۔