مقامی رہنما ،کارکن کے پی حکومت کی کارکردگی سے ناخوش،احتجاج کی دھمکی


پشاور:(بیورورپورٹ)مقامی رہنما ،کارکن کے پی حکومت کی کارکردگی سے ناخوش،احتجاج کی دھمکی دےدی،پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کےخلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم کے چند دن قبل ہونےوالے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیاتیسری بار حکومت کے باوجود شہر اہم مسائل سے دوچار ،مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے،سیوریج کانظام تباہ ہونے سے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے،ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی سے صفائی کا نظام درہم برہم ، کئی علاقے پینے کے صاف پانی ،سٹریٹ لائٹ سے محروم ہےں، کاروبار کے موقع فراہم کئے جائیں۔

تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا،ریئل سٹیٹ کا کام ختم ،ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے،دوسری جانب فوکل پرسن وزیراعلیٰ برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم نے کہاپشاور سمیت صوبے بھر میں میگا منصوبوں پر کام جاری ہے،اجلاس کی تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔