سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی گھر کے سامنے قتل

:( )سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔

ڈی پی او صوابی اظہر نے کہا شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔

بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے ، مبینہ طور پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا، بڑےبھائی مجھے بہت عزیز ، میرے دست وبازو تھے، بدترین درندگی ہے۔