پی ٹی آئی 10حصوں میں تقسیم، ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کردیا،عطا تارڑ

وزیر آباد: (تحصیل رپورٹر)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی 10حصوں میں تقسیم،9 مئی والوں نے ملکی بہتری کےلئے ایک اینٹ نہیں لگائی،پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے،ن لیگ نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا، پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کررہے ہیں،عطا تارڑنے وزیر آباد کا دورہ کیا ،شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں کےساتھ نوٹوں کی برسات بھی کی گئی ، بگھی پر بٹھا کر آبائی علاقے پیر کوٹ لے جایا گیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا پورا ملک ن لیگی قیادت سے خوش ہے،پی ٹی آئی نے عوام کو اندھیرے کی طرف دھکیلا،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت گامزن ہے،وزیر اعظم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو استحکام دیا،بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاﺅنڈ کی ڈکیتی سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا،عطا تارڑ نے کہاجتھوں نے پاکستان کی بہتری کےلئے ایک اینٹ نہیں لگائی،پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کا سفر روکا،انتشاری پارٹی 10حصوں میں بٹ گئی،9مئی نہیں،28مئی والے ہیں ، 9 مئی کو ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے،پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے۔

وزیر اطلاعات نے کہان لیگ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مشکلات سے نکالا،ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا،وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں،جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،لوگوں میں نفرتیں پیدا ، قوم کو تقسیم کیاگیا، صرف لوٹ مار کی سیاست کی گئی، پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔