پشاور:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، پنجاب کی کارکردگی خیبر پختونخوا کے ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں،مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کرنے والا واحد صوبہ ہے ،حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب سرپلس پڑا ،پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیںاتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کرا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
کے پی کی صورتحال سب سے بہتر ،مریم سے مناظرےکو تیار ہوں،گنڈ اپور


















