راولپنڈی، بہاولپور :(بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے دہشت گردی کے پیچھے منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، سپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی، ریاست دہشت گردی کے حامی عناصر پر ہاتھ ڈالے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
سربراہ پاک فوج کے دورہ بہاولپور کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، سپہ سالار نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت میں حالیہ دہشت گردی واقعات کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا۔
جنرل سیدعاصم منیر نے کہاپاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ،کبھی بھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہئے، ملکی ترقی کےلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ،بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔
آرمی چیف نے کہاجب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور اورقوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا،دہشت گردی کے پیچھے منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے، پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں جب بھی ریاست ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
دہشتگردی کے پیچھے منظم غیر قانونی سپیکٹرم،ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے،آرمی چیف


















