بنگلہ دیش کےساتھ بے معنی میچ بارش کی نذر،پاکستان کی گروپ میں چوتھی پوزیشن

راولپنڈی :(ایم این پی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان ہونیوالا گروپ اے کا بے معنی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان ، بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا،میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا،یوں پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔