نوجوانوں میں شعور ، جلاﺅ گھیراﺅ ، مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا،عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز عوامی خدمت ،مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں،76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے نہیں شروع کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کر دیئے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ،مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کرایا،نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس،سکالرشپ،لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کےلئے قرض چاہیے،پٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔

وزیراطلاعات نے کہانوجوان نسل میں شعور آگیا، جلاﺅ گھیراﺅ ، مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا،مریم نواز نوجوان نسل کےلئے امید اور آس بن کر آئیں،کوئی ماں اپنے بچوں کو حوالات اور جیلوں میں نہیں دیکھنا چاہتی۔