لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشارئیے بہتری کی طرف گامزن ہیں،صدر مملکت نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں،آصف علی زرداری نے عشائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر زور دیا،صدر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ چین بارے گفتگوکرتے ہوئے کہا میرا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے اور ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے اور اسے کامیاب بنائیں گے، چین اور پاکستان خطے کی ترقی کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے اور سندھ میں نئی یونیورسٹیاں، کالجز اور ہسپتال بنائے گئے ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے گھر بنائے ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔
عوامی مشکلات میں کمی ،معاشی اشارئیے بہتری کی جانب گامزن ہیں: صدر مملکت

















