لاہور:(اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف سے شائشہ پرویز ملک اور وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ملاقات کی،نوازشریف نے پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا،صدر ن لیگ نے کہا مرحوم ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا، علی پرویز ملک نے معاشی صورتحال کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
نواز شریف نے کہا پاکستان کے معاشی حالات بہت بہتر ، بدقسمتی ہے ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتارا ،سیاست میں گند ڈال کر تباہ کیا گیا ، پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ، شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام آیا، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، بیانیہ ملکی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے، عوام سے کیے وعدے پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس ،سیاست میں گند ڈال کر ملک تباہ کیا گیا،نوازشریف

















