کرم کیلئے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ

ڈی آئی خان (مشرق نیوز) کرم کیلئے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہوگیا۔

ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خور ونوش لیکر قافلہ کرم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پار چنار جائے گا۔

حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا جس کے جانے سے اشیا کی قلت ختم ہو جائیگی۔