اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان میں چینی 130 روپے کلو ملے گی،وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میںاہم فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی ،رمضان سے 3دن قبل چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے،چینی ایک اور 2 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہوگی ، ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوچینی خریدنے کی اجازت ہوگی، سٹالز کی نگرانی وفاقی وزرا،چیف سیکرٹریز کریں گے۔
رمضان میں چینی 130 روپے کلو ملے گی،وزیر صنعت و پیداوار

















