شہباز،حمزہ کیخلاف ایک لفظ کی گواہی نہیں ، شوگر ملز کیس کا تفصیلی فیصلہ

لاہور:(کورٹ رپورٹر)کسی گواہ نے شہباز،حمزہ کیخلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی،اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جج سردار اقبال ڈوگر نے12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاشہباز ،حمزہ کو سزا کا امکان نہیں ،بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہو گا،مدعی مقدمے کے مطابق شہباز ،حمزہ کےخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو کوئی درخواست نہیں دی،نالے کی تعمیر کےلئے تمام قانونی ضابطے پورے کیے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا اینٹی کرپشن رمضان شوگر مل نالے کی تعمیر میں بے ضابطگی ثابت کرنے میں ناکام ، شہباز شریف کی جانب سے نالے کی تعمیر کےلئے احکامات تب کے ایم پی اے کی درخواست پر جاری کیے گئے،شہباز شریف کبھی رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر نہیں رہے، نالے کی تعمیر کے وقت حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کے سی ای او نہیں تھے، دونوں کوبری کیا جاتا ہے۔