علیمہ ،عظمیٰ خان جناح ہاﺅس حملہ کیس میں بے قصور،کیس خارج

لاہور:(کورٹ رپورٹر)پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں عمران کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دےدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ اور عظمیٰ خان کےخلاف 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے کہا علیمہ اور عظمیٰ خان کےخلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاوس کیس میں بے قصور ہیں،گرفتاری درکار نہیں،تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ ،عظمیٰ خان نے درخواست ضمانتیں واپس لے لیں، عدالت نے عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنا پر کیس خارج کر دیا۔