واسا انتظامیہ کی عدم دلچسپی، مزدوروں کی حق تلفی، ایل ڈی اے الاﺅنس التواءکا شکار

لاہور (قمر عباس) واسا مزدور کی حق تلفی، انتظامیہ کی عدم دلچسپی، ایل ڈی اے الاﺅنس التوا کا شکار، ملازمین کا معاشی قتل جاری، ایک سال بعد بھی مزدور کو حق نہ مل سکا ،50فیصد الاﺅنس کی عدم دستیابی ملازمین میں مایوسی۔ گزشتہ سال جون میں اتھارٹی سے منظوری کے باوجود واسا افسران کی عدم دلچسپی کے باعث 50فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس تاحال ادا نہ کیا جا سکا۔ دو سال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے افسران و ملازمین کو ایل ڈی اے الاﺅنس کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد مختلف محکمہ جات میں اس منظوری پر عملدرآمد کیا گیا واسا لاہور میں بھی حکومتی نوٹیفکیشن کے کچھ احکامات جس میں سکیل 17اور اس سے اوپر سکیل کے افسران کو الاﺅنس کی ادائیگی کا عمل فل فور شروع کر دیا گیا جبکہ اس نوٹیفکیشن کے اس حصہ پر جس میں سکیل 1سے 16تک کے ملازمین کو بھی ایل ڈی اے الاﺅنس 50فیصد کی ادائیگی کی منظوری تھی اس پر عملدرآمد کرنے کی بجائے اس کو اتھارٹی میٹنگ کے رحم و کرم پر چھوڈ دیا گیا جو کہ واسا افسران کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے گزشتہ سال جون میں اتھارٹی کی منظوری کے باوجود الاﺅنس کی ادائیگی تاحال نہیں کی جا سکی زرائع کے مطابق واسا افسران کی جانب سے الاﺅنس کی فائل کو محکمہ فانس اور سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ اربن کے دفاترز میں اعتراضات کی نظر کرنے کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے ماضی قریب میں فنانس کی جانب سے سیکرٹری ہائسنگ کو واسا ملازمین کو ایل ڈی اے الاﺅنس کی ادائیگی پر مزید اعتراض لگاتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے اور واسا انتظامیہ کو لیٹر لکھا گیا ہے جو کہ ملازمین کو ایل ڈی اے الاﺅنس کی ادائیگی میں تاخیر حربے کا حصہ ہے اتھارٹی میٹنگ میں 8ماہ قبل منظوری کے بعد بھی الاﺅنس کی عدم ادائیگی سے ملازمین کا معاشی قتل ہو رہا ہے جس سے ملازمین میں مایوسی دیکھنے میں آرہی ہے۔ واسا سی بی اے کے صدر فاروق چوہدری اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول کا کہنا ہے کہ سی بی اے ملازمین کو ایل ڈی الاﺅنس کی ادائیگی کی خاطر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس پر کام بھی جاری ہے۔ انتظامیہ سے اس پر بات چیت جاری ہے ہم اس معاملہ میں غفلت میں نہیں کررہے، ملازمین کو ان کا حق دلوانے میں سی بی اے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔