کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کوٹھیکے پر دےدیا:فیصل کریم کنڈی

پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کوٹھیکے پر دےدیا،صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا پیسہ کمانا، نوکریاں بیچنا اور کمیشن لینا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، زمیندار اور ٹھیکیدار بھتے دے رہے ہیں صوبائی حکومت لاعلم ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 600 ارب ملے ،پیسہ صوبائی حکومت کھا پی گئی، اپنے دوراقتداار میں فضل الرحمن کو برا بھلا کہنے والے پی ٹی آئی رہنما اب پاوں پکڑ رہے ہیں۔