ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات گرانے کے بعد ملبہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، میونسپل حکام کو بازاروں کی مکمل صفائی کی ہدایت،اس موقع پر کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر شعیب اقبال سید نے ساہیوال شہرکا تفصیلی دورہ کیا اور تمام بازاروں میں تجاوزات گرانے کے بعد ملبہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ تمام بازاروں میں صفائی یقینی بنائی جائے اور گرائی گئی تجاوزات کا ملبہ فوری اٹھایا جائے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اور کام چورعملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویڑ ن شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں صفائی، سیوریج، واٹر سپلائی اور شہر کی خوبصورتی کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی لیکیج کو جلد از جلد درست کیا جائے تاکہ پانی کے مسئلے کو مستقل حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر کو چوکوں کو خوبصورت بنانے اور نئے چوکوں میں سلپ روڈز کا لازمی راستہ رکھا جائے تاکہ مستقبل میں ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں کمشنر شعیب اقبال سید نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں شجرکاری مہم کو فروغ دیں تاکہ شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکے۔
شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے: کمشنر ساہیوال

















